سینیٹ الیکشن کے حوالے سے اتحادی ایک پیج پر ہیں،پرویز الہٰی

180

لاہور(آن لائن)وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے وزیراعلیٰ آفس میں اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی نے ملاقات کی، رکن قومی اسمبلی چودھری مونس الہٰی بھی اس موقع پر موجود تھے۔ملاقات میں باہمی دلچسپی کے ا مور، سیاسی صورتحال اور سینیٹ الیکشن کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔وزیراعلیٰ اور سپیکر پنجاب اسمبلی نے سینیٹ الیکشن کے حوالے سے تفصیلی مشاورت کی اور سینیٹ الیکشن میں تحریک انصاف اور مسلم لیگ(ق) کے امیدواروں کو کامیاب کرانے کے لئے حکمت عملی پر غورکیا گیا۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ پنجاب میں حکومتی اتحادکے تمام امیدوارکامیاب ہوں گے۔سینیٹ الیکشن کے امیدواروں کی کامیابی کےلیے مشاورت کا آغاز کر دیا ہے-سینیٹ الیکشن میں ہمارے امیدوار توقع سے زیادہ ووٹ لے کر جیتیں گے۔ سینیٹ کا الیکشن متحدہو کر جیتیں گے اور اتحادی جماعت کو ہر موقع پر ساتھ لیکر چلیں گے۔ اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ سینیٹ الیکشن کےلیے نامز دامیدواروں کو کامیاب کرائیں گے-سینیٹ الیکشن کے حوالے سے اتحادی ایک پیج پر ہیں۔