فیڈرل شریعت کورٹ میں ایڈیشنل جج کے منصب پر جسٹس خادم حسین کیلیے سفارش

127

اسلام آباد (آن لائن) جوڈیشل کمیشن نے فیڈرل شریعت کورٹ میں ایڈیشنل جج کی تعیناتی کیلیے جسٹس خادم حسین شیخ کے نام کی سفارش کردی۔ جوڈیشل کمیشن کا اجلاس چیف جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں ہوا۔ اجلاس میں فیڈرل شریعت کورٹ میں ایڈ ہاک جج کیلیے خادم حسین شیخ کے نام پر غور ہوا، جوڈیشل کمیشن نے خادم حسین شیخ کے نام کی سفارش کرتے ہوئے معاملہ حتمی منظوری کیلیے پارلیمانی کمیٹی برائے ججز تقرر کو بھجوا دیا۔