حسین محنتی ودیگر کا اسد اللہ بھٹو سے اظہار تعزیت

81

کراچی (نمائندہ جسارت) مرکزی نائب امیر اسداللہ بھٹو کی عزیزہ اور بیٹی کی خوشدامن رضائے الٰہی سے انتقال کرگئیں۔ ان کی نماز جنازہ و تدفین اکھر میں کی گئی جس میں قریبی رشتہ داروں نے شرکت کی۔ امیر جماعت اسلامی سندھ محمد حسین محنتی، قیم کاشف شیخ و دیگر صوبائی ذمے داران نے اسداللہ بھٹو سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے مرحومہ کی مغفرت اور دیگر لواحقین و پسماندگان کےلیے صبرجمیل کی دعا کی ہے۔