عمران خان پر عدم اعتماد پورے ملک کی عوام نے دکھایاہے، عظمیٰ بخاری

165

لاہور (آن لائن) مسلم لیگ(ن) پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ عمران خان پر عدم اعتماد پورے ملک کی عوام نے دکھایاہے جو شرم کا مقام ہے۔سینیٹ الیکشن قریب آتے ہی جہانگیر ترین ان ہوئے تو چینی دوبارہ سو روپے کی ہو گئی ہے۔جہانگیر ترین کو لانے کا خمیازہ بھگتنا تھا۔ صاف چلی شفاف چلی کا کارنامہ ہے۔ وزیر صحت کی بیٹی کو تعینات کر دیاگیا۔ڈاکٹر
عائشہ کنگ ایڈورڈ یونیورسٹی میں نیا شعبہ بنایاجاتا اور ریگولر گریڈ انیس کی نوکری دیدی جاتی ہے۔کنگ ایڈورڈ میڈیکل کالج وزیر صحت کے انڈر ہے باقی ٹیلنٹڈ ڈاکٹرز احساس محرومی کا شکار ہو گئے ۔وہ پنجاب اسمبلی کے باہر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کررہی تھیں۔عظمیٰ بخاری نے مزید کہا ڈسکہ وزیر آباد کے انتخابات کے بعد پنجاب حکومت کی بوکھلاہٹ کا ان کی چیخوں سے اندازہ لگایاجاسکتاہے۔دس پولنگ اسٹیشنز کے رزلٹ فردوس عاشق اعوان کے کہنے پر تبدیل کیے گئے۔ ہمیں کہتی کھجل خواری کرنے کےلیے عوام کے پاس ڈسکہ جاتے رہے۔