حیدرآباد: سندھ ترقی پسند پارٹی کے چیئرمین قادر مگسی پریس کانفرنس کررہے ہیں

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) پیپلزپارٹی سندھ کونسل کے ممبر حیدرشاہانی نے ایک مرتبہ پھر سندھ ترقی پسند پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی ۔یہ اعلان ا انہوںنے ترقی پسند ہا¶س میں ایس ٹی پی کے چیئرمین ڈاکٹر قادرمگسی کے ساتھ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔انہوںنے کہاکہ آٹھ سال بعد مجھے ایک مرتبہ پھر اپنے گھر ایس ٹی پی ہا¶س میں پہنچ کر بہت خوشی محسوس ہورہی ایسا لگ رہا جیسے میں اپنی ماں کے گھر واپس آگیا ہوں۔انہوںنے کہاکہ ایس ٹی پی پی سندھ کی واحد قوم پرست جماعت ہے جو سندھ کے لیے حقیقی جدوجہد کررہی ہے میں اب مرتے دم تک ایس ٹی پی کے ساتھ رہوگا۔ انہوںنے کہاکہ پیپلزارٹی کے کچھ دوستوں نے بھی میرے ساتھ ایس ٹی پی میں شمولیت کااختیار کی ہے اور بہت سے رابطے ہیں ۔انہوںنے کہاکہ سیاسی کارکن ہمیشہ اپنی قوم اور وطن کےلیے بہتر سوچتاہے اسی کو لیکر میں نے پیپلزپارٹی میں شمولیت اختیار کی تھی لیکن یہ تجربہ تلخ رہا۔انہوںنے کہاکہ سندھ کے عوام آصف زراری سمیت پی پی قیادت سے مایوس ہوچکے ہیں، پی پی سندھ کے مسائل کے حل کے لیے کچھ نہیں کیاسندھ کی تعلیم سمیت ہر شعبے تباہ کردیا۔ ایک سوال کے جواب میں ڈاکٹر قادر مگسی نے کہاکہ ہم کشمیر یوں کی جدوجہد کو سلام پیش کرتے ہیں کشمیر میں بھارتی جارحیت ختم کی جائے ۔