وکلا کی ہڑتال: شاہد خاقان و دیگر کیخلاف ایل این جی ریفرنس کی سماعت ملتوی

236

اسلام آباد (اے پی پی) احتساب عدالت میں زیر سماعت سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور دیگر ملزمان کیخلاف ایل این جی ریفرنس کی سماعت وکلا ہڑتال کے باعث 2 مارچ تک ملتوی کردی گئی۔ گزشتہ روز شاہد خاقان عدالت میں پیش ہوئے، وکلا کی عدم موجودگی پر عدالت کے جج نے کہا کہ اللہ کرے یہ ہڑتال بھی ختم ہو جائے، عدالت نے شاہد خاقان کو حاضری لگا کر جانے کی اجازت دے دی۔