پی ایس 88 کے ضمنی انتخاب میں بڑے پیمانے پر دھاندلی کی گئی، سمیع آرائیں

100

حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) تحریک انصاف لیبر ونگ حیدرآباد کے رہنما سمیع آرائیں، سلیم مغل، اعجاز نوناری ودیگر نے حیدرآباد پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ کراچی پی ایس 88 کے ضمنی انتخاب میں بڑے پیمانے پر دھاندلی کی گئی ہے، اس کے بعد سندھ اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حلیم عادل شیخ کو انتقامی کارروائی کا نشانہ بنایا کر گرفتار کیا گیا اور ان کیخلاف جھوٹا مقدمہ قائم کردیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ حلیم عادل شیخ کی گرفتاری اور ان پر تشدد قابل مذمت ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ فوری طور پر حلیم عادل شیخ کو رہا کیا جائے، بصورت دیگر بھرپور احتجاج کیا جائے گا۔