جیکب آباد، کورونا الاﺅنس ویکسین لگوانے سے مشروط

63

جیکب آباد (نمائندہ جسارت) محکمہ صحت کی ناقص پالیسی، کورونا ویکسین کے لیے فرنٹ لائن ورکرز کو نوابشاہ، سکھر، لاڑکانہ اور میرپور خاص جانے کی زحمت کرنا پڑے گی، ضلع فوکل پرسن مقرر کرنے کا کیا فائدہ۔ کورونا ویکسین کے متعلق محکمہ صحت کی ناقص پالیسی کی وجہ سے فرنٹ لائن ورکرز دوہری مصیبت میں مبتلا ہوگئے ہیں، ملازمین کو کورونا ویکسین لگوانے کے لیے نوابشاہ، سکھر، لاڑکانہ، میرپور خاص جانے کی زحمت اٹھانا پڑے گی، جس کے بعد محکمہ صحت کی جانب سے کورونا ویکسین کے حوالے سے ضلع جیکب آباد میں مقرر کیے گئے فوکل پرسن ڈاکٹر صادق لاشاری کا کوئی فائدہ نہیں۔ ڈاکٹر صادق کے مطابق مجھے میرپور خاص میں ویکسین لگوانے کے لیے ایس ایم ایس آیا ہے۔ متعدد فرنٹ لائن ورکرز اس حوالے سے سخت پریشان ہیں کیونکہ کورونا الاﺅنس ویکسین لگوانے سے مشروط کیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں رابطے پر ڈی ایچ او جیکب آباد احمد بخش جکھرانی نے بتایا کہ کورونا ویکسین کے لیے اب فرنٹ لائن ورکز کو دیگر اضلاع جانے کی زحمت نہیں اٹھانا پڑے گی۔