لاڑکانہ ،روحانی طلبہ جماعت ضلعی لاڑکانہ کا اہم اجلاس

77

لاڑکانہ(نمائندہ جسارت)روحانی طلبہ جماعت ضلعی لاڑکانہ کا اہم اجلاس ہوا جس میں ضلعی وفد محمد حق نواز میمن اور اعزاز احمد بروہی کی نگرانی میں برانچ کرمان باغ کے انتخابات برائے سال 2021ءکیلیے صدر ہوش محمد شیخ، نائب صدر محمد علی شیخ، جنرل سیکرٹری محمد حسین شیخ، جوائنٹ سیکرٹری حسنین علی شیخ، فنانس سیکرٹری محمد صالح شیخ، پریس سیکرٹری محد نواز بروہی اور اطلاعات سیکرٹری غلام حیدر شیخ منتخب ہوئے، ضلعی جنرل سیکرٹری کی جانب سے اس قسم کا تحریری نوٹیفکیشن جاری کیا گیا، جبکہ ا±س موقع پر روحانی طلبہ جماعت ضلعی لاڑکانہ کے پریس سیکرٹری اعزاز احمد بروہی نے نو منتخب باڈی سے حلف لیا۔