اے آئی جی اسٹیبلشمنٹ کرم اللہ سومرو حرکت قلب بند سے خالق حقیقی سے جاملے

168

حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) اے آئی جی اسٹیبلشمنٹ کرم اللہ سومرو پیر کی صبح حرکت قلب بند ہونے کی وجہ سے اپنے خالق حقیقی سے جاملے۔ اے آئی جی اسٹیبلشمنٹ حیدرآباد ریجن مرحوم کرم اللہ سومرو کی نماز جنازہ پولیس ہیڈ کوارٹر حیدرآباد میں ادا کردی گئی۔ پولیس کے چاق و چوبند دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا۔ نماز جنازہ میں ایڈیشنل آئی جی حیدرآباد ریجن ڈاکٹر جمیل احمد، ڈی آئی جی حیدرآباد رینج شرجیل کھرل، ایس ایس پی حیدرآباد عبدالسلام شیخ سمیت ریجن کے تمام ڈی آئی جیز، ایس ایس پیز، ضلعی انتظامیہ کے افسران، تاجر برادری کے نمائندگان، صحافی حضرات، مرحوم کے عزیز واقارب سمیت شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔