جھڈو پریس کلب کی کارکردگی بے مثال ہے، فیصل خان زئی

269

جھڈو (نمائندہ جسارت) آل پرائیویٹ اسکول (اپسما) کے صوبائی رہنماءفیصل خان زئی نے اپسما تحصیل جھڈو کے نومنتخب عہدیداران اور ممبران کے ہمراہ جھڈو پریس کلب کا دورہ کیا، نومنتخب عہدیداران کو مبارکباد پیش کی اور پھولوں کے ہار پہنائے۔ انہوں نے مقامی نوجوان صحافی عظیم آرائیں کے والد کے انتقال پر ان کے ایصال ثواب کے لیے دعائے مغفرت کی۔ انہوں نے کہا کہ صحافت ملک کا چوتھا ستون ہے، صحافیوں نے معاشرتی اصلاح کے لیے ہمیشہ مثبت اور ذمے دارانہ کردار ادا کیا ہے۔ جھڈو پریس کلب کا کردار اور کارکردگی بے مثال ہے۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ اپسما کے رہنما محمد عمر خان، تحصیل جھڈو کے نومنتخب صدر آصف رضا، اکرم قائم خانی محمد حسین، سیف کھوسو اور دیگر رہنماءبھی موجود تھے۔ فیصل خان زئی اور اپسما کے رہنماﺅں نے پریس کلب کے منتخب عہدیداران جنرل سیکرٹری شاہد مجید، عاطف لطیف، حسن کچھی، عظیم آرائیں، رانا سیف السلام اور رانا علی حسن سمیت دیگر عہدیداران کو پھولوں کے ہار پہنائے۔