پلاٹ پر قبضہ ختم کراکر انصاف اور تحفظ فراہم کیا جائے، گل محمد بلیدی

196

حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) حیدرآباد کے علاقے قاسم آباد طیبہ اپارٹمنٹ کے رہائشی اور زرعی یونیورسٹی ٹنڈو جا م کے ریٹائر پروفیسر گل محمد بلیدی بلوچ نے حیدرآباد پریس کلب میں ہنگامی پریس کانفرنس کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ رتوڈیرو میں واقع میرے پلاٹ پر قبضہ ختم کراکر انصاف اور تحفظ فراہم کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ ان کی اصل رہائش رتوڈیرو کی ہے۔ انہوں نے ارباب اختیارات سے اپیل کی کہ وہ نوٹس لیں اور پلاٹ سے قبضہ ختم کرایا جائے۔