ماتلی، کار اور موٹر سائیکل کے درمیان ٹکر، نوجوان جاں بحق، 2 زخمی

138

ماتلی (نمائندہ جسارت) ماتلی سے 5 کلو میٹر دور گوٹھ رحمت اللہ جہیجو کے قریب مین حیدر آباد شاہراہ پر کار اور موٹر سائیکل کے درمیان تصادم کے نتیجے میں ایک نوجوان جاں بحق جبکہ 2 شدید زخمی ہوگئے۔ گزشتہ شب رحمت اللہ جہیجو کے قریب حیدرآباد شاہراہ پر ماتلی سے حیدرآباد کی طرف جانے والی کار اور مخالف سمت سے آنے والی موٹر سائکل کے درمیان تصادم کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار نوجوان فرقان میمن موقع پر جاں بحق ہوگیا جبکہ دو نوجوان ہدایت عرف معلوم میمن اور سکندر میمن شدید زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو تشویشناک حالت میں سول اسپتال حیدرآباد منتقل کردیا گیا۔ تینوں نوجوانوں کا تعلق ماتلی کے قریبی قصبہ نظرپور سے بتایا جارہا ہے۔