حیدر آباد، صفائی کے ناقص نظام اور گندگی پر دکانوں کو بھاری جرمانے

147

حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) سندھ فوڈ اتھارٹی کی ٹیم نے حیدرآباد کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے صفائی کے ناقص انتظامات ہونے پر ہوٹل سمیت دس دکانوں پر بھاری جرمانے عائد کردیے۔ کارروائیاں سندھ فوڈ اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل زبیر پرویز احمد کے ہمراہ حیدرآباد کے مختلف علاقوں میں کی گئی زائد المیعاد، غیر معیاری اشیاءفروٹ ودیگر پر کارروائی جاری۔ ڈپٹی ڈائریکٹر سندھ فوڈ اتھارٹی حیدرآباد غلام مہدی نے کہا کہ ٹیم کے ہمراہ ہوٹل پر صفائی کے ناقص نظام اور گندگی ہونے پر دکانوں کو بھاری جرمانے عائد کیے، ان کا کہا تھا کہ بارہا نوٹسز اور تنبیہ کے باوجود خلاف ورزی پروارننگ اور جرمانے کیے گئے ہیں۔ ہوٹلوں کو تنبیہہ نوٹسز جاری کردیے گئے کہ صفائی ستھرائی اور معیاری اشیاءکی فروخت ممکن ہوسکے۔