جامشورو:ٹاون آفیسر کی عدم دلچسپی کے باعث شہری پریشان

217

جامشورو (نمائندہ جسارت)جامشورو اور اُسکے قرب وجوار کے علاقوں کے عوام نئے تعینات جامشوروٹا¶ن آفیسراے سی سہون عبدالرحیم قریشی کی عدم دلچسپی کے باعث سخت اذیت میں مبتلا اور شدیدمشکلات میں گھر گئے ہیں۔ایک طرف تو عوام ٹا¶ن آفس سے مختلف اقسام کے سر ٹیفکیٹس کی حصو لی اور دیگر مسائل کے حل کے لیے پریشانی کا سامنا کررہے ہیں تو دوسری طرف شہر صفائی ستھرائی نہ ہونے کے باعث کچرا کنڈی میں تبدیل ہوگیا ہے۔گلیوں ، محلوں میںگندگی کے انبار اور مستقل گندا پانی جمع رہنے سے مچھروں اور دیگر زہریلے کیڑے مکوڑوں کی بہتاب ہوگئی ہے،جس سے مہلک بیماریاں پھیلنا شروع ہوگئی ہیں ،جس پر شہری سخت برہم ہیں۔اس سلسلے میں جامشورو ٹا¶ن کمیٹی ملازمین یونین رہنما¶ں صدر غلام شبیر ملاح،جنرل سیکرٹری کرم علی برہمانی نے میڈیا کو بتایا کہ جامشورو کے سابق ٹاﺅن آفیسر کے تبادلے کے بعد انتظامیہ کی جانب سے ٹا¶ن آفیسر مقرر نہیں کیا گیا تھا۔جس پر عوام اور ٹا¶ن ملازمین کی مشکلات کے پیشِ نظر سیکرٹری گورنمنٹ لوکل بورڈ سے رابطہ کرکے اُن کو عوام اور ملازمین کے مسائل سے آگاہ کیا گیا تھا ۔ جس پر نوٹس لیتے ہوئے اُنہوں نے ACسہون عبدالرحیم قریشی کو جامشورو ٹا¶ن آفیسر مقرر تو کردیا ہے،لیکن اُن کی عدم دلچسپی کی وجہ سے دیگر امور کے ساتھ ساتھ ملازمین بھی گزشتہ 2ماہ سے تنخواہوں سے محروم ہونے کی وجہ سے سخت پریشان ہیں،ملازمین کے گھروں کے چولہے ٹھنڈے ہوگئے ہیں ، کوئی اُدھار دینے کو تیار نہیں ، اہلِ خانہ کی بیماریوں کے علاج و معالجہ میں سخت پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔اُنہوں نے کہا اِنتظامیہ کی آنکھیں کھولنے کے لیے اِس سلسلے میں پُر اَ من اِحتجاج بھی کرتے رہے ہیں ۔ جبکہ جامشورو جدو جہد کمیٹی نے شہر کے معاملات پر ٹا¶ن آفیسر کی عدم دلچسپی پر احتجاج کرتے ہوئے اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔