سندھ حکومت کا حلیم عادل شیخ کے ساتھ برتاﺅ اچھا نہیں ،مہراب گل

102

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ کے ساتھ پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت کا برتا¶ ان کے وڈیرہ شاہی ذہن کی عکاسی کرتا ہے۔ ان خیالات کااظہار مہراب گل مہمند نے اپنے بیان میں کیا ۔ انہوںنے کہاکہ سیاسی مخالفین کے خلاف بھینس چوری اور بکری چوری کی ایف آئی آر کروانا پیپلزپارٹی کی پرانی روایت کا حصہ ہے 1970ءسیاسی مخالف کی دہائی کی سیاست اور رویے اختیار کرکے پیپلزپارٹی کی نیک نامی میں اضافہ ممکن نہیں ہے بلکہ سیاسی مخالفین کو برداشت کرکے ہی جمہوریت او رجمہوری اداروں کو مضبوطی کو ممکن بنایا جاسکتا ہے ۔پورے ملک کی سیاسی جماعت کہلانے والی پیپلز پارٹی جو کہ آج سکڑ کر اندرون سندھ کی سیاسی جماعت بن کررہے گئی ہے ۔