کھپرو(نمائندہ جسارت)کھپرو شہید چوک پر جسقم اتحاد کی جانب سے سندھ میں کشمیری،افغانی، بنگالی اور بہاری پناہ گزینوں کے خلاف احتجاج کیا گیا۔ احتجاج کے دوران آفتاب کمبھر، شوکت علی بردی اورمہران سندھی نے بتایاکہ پہلے افغانیوں کو پناہ دی گئی اور آج تک پاکستان کا سکون تباہ ہے۔ کوئی حکمت عملی نہیں واپسی کا بھی کوئی راستہ ہونا چاہیے اب جموں کشمیر کے عوام کو ٹھٹھہ اورسجاول لایا جا رہا ہے جبکہ پہلے ہی پاکستان معاشی بحران کا شکار ہے، یہ عوام سنبھل نہیں رہی اور اب کشمیری عوام کے ساتھ کھلواڑ کیا جارہا ہے۔ کشمیری عوام کے ساتھ ہمدردی ہے پر ٹھوس اقدامات کیے جائے اور ہر محاذ پر لوگوں کو آزادی کے ساتھ کھڑا ہوناچاہیے۔