میہڑ،بااثرافراد کیخلاف خواتین کا پریس کلب کے سامنے احتجاج

96

میہڑ(نمائندہ جسارت)میہڑمیں بااثر کی جانب سے زمین پر قبضہ کرنے اور پولیس کے ہمراہ دو خواتین سمیت پانچ افراد کو غائب کرنے کے خلاف خواتین کا نیشنل پریس کلب میہڑ کے آگے احتجاج انصاف کا مطالبہ۔تفصیلات کے مطابق میہڑ کے گاو¿ں ترک کی رہائشی خواتین مسمات ظہراں چانڈیو،مسمات ثمینہ خاتون، ارباب خاتون اور حنیفان خاتون نے اپنے بچوں کے ہمراہ نیشنل پریس کلب میہڑ پہنچ کر احتجاج کرتے ہوئے کہا بااثر حاکم شاہ اور نظام چانڈیو ہماری 50 ایکڑ زرعی زمین پر قبضہ کر رہے ہیں عدالت کی جانب سے زمیں ہمیں دی گئی ہے ۔انہوں نہ الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ بااثر مسلح افراد گزشتہ روز میہڑ پولیس کے ہمراہ ہمارے گھروں پر حملہ کر کے اسلحہ کے زور پر دو خواتیں حمیرا خاتوناور بھاگل چانڈیو سمیت پانچ افراد محمد بخش، علی گل، سکندر، معشوق چانڈیو اور حسین علی کو اغوا کر کے لے گئے ہیں ہمارے معصوم بچوں اور خواتین پر تشدد کر کے ظلم کی انتہا کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم غریب ہیں بااثر افراد نے جینا محال کر رکھا ہے۔انہوں نہ آئی جی سندھ ،ڈی آئی جی حیدرآباداورایس ایس پی دادو سے مطالبہ کیا کہ واقعہ کانوٹس لے کر ہمارے لوگوں کو بازیاب کر ایا جائے اورظالموں کیخلاف کارروائی کر کے ہمیںانصاف فراہم کیا جائے۔