اسلامی جمعیت طلبہ سندھ کے کا اجلاس،سیشن 2021-22ءکے ذمے داران کا تقرر

86

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)اسلامی جمعیت طلبہ سندھ کے صوبائی شعبہ جات کا اہم اجلاس سیکرٹری جمعیت سندھ سعداحسن قاضی کی زیرصدارت اسلامک ریسرچ اکیڈمی حیدرآباد میں منعقد ہوا۔ اجلا س میں جمعیت کے نئے سیشن2021-22ءکے لیے ذمے داران کا تقررکیا گیا۔ معتمدجمعیت سندھ سعداحسن قاضی نے مشاورت کے بعد نئے سیشن کے لیے ایازعلی عمرانی کو ترجمان اسلامی جمعیت طلبہ سندھ جبکہ ساحر علی سہریانی کو سوشل میڈیا انچارج مقرر کیا ہے۔ اس کے علاوہ حافظ عبیداللہ جواد کو اسٹڈی اینڈ فاﺅنڈیشن،عبدالجبار کھوکھر کو صوبائی سیکرٹریٹ،جبکہ سیدعبدالرحمٰن زیدی کو شعبہ پرنٹنگ اینڈ پریس کا انچارج مقررکیا ہے۔ اس کے علاوہ حمزہ مشتاق شیخ کو بزم ساتھی سندھ کاسیکرٹری جبکہ امجدسیال اور حافظ منصورالسلام کو نائب صدر مقرر کیا گیاہے۔ تمام ذمے داران نے حلف کے بعد اپنے فرائض سنبھال لیے۔ شعبہ جات میں تقرری کے بعد اسلامی جمعیت طلبہ کے نئے ذمے داران کی تقرری،استصواب اور انتخاب کا تیسرا مرحلہ مکمل ہوچکا۔ جبکہ نئی صوبائی مجلس شوریٰ کے انتخاب کے لیے اراکین کو بیلٹ جاری کردیے گئے ہیں۔ بیلٹ کاسٹ کرنے کی آخری تاریخ 5مارچ مقرر کی گئی ہے۔ صوبائی شعبہ جات کے اجلاس سے قبل ذمے دارن کے لیے قرآن کی چار بنیادی اصطلاحیں کے موضوع پراسٹڈی سرکل کا اہتمام کیا گیا۔ سابق معتمدصوبہ ڈاکٹر اعتزازاحمدنے اسٹڈی سرکل کنڈکٹ کیا۔