حیدرآباد ،آل سندھ گورنمنٹ ایمپلائز گرینڈ الائنس کا قیام ،26 مطالبات پیش

68

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) آل پاکستان ورکرز فیڈریشن‘بلدیہ اعلیٰ اسٹاف یونین ‘ این ایل ایف سمیت17یونینز‘ ایسوسی ایشنز فیڈریشنز پرمشتمل آل سندھ گورنمنٹ ایمپلائز گرینڈ الائنس کاقیام‘الائنس نے26مطالبات پر مشتمل چارٹر آف ڈیمانڈ پیش کردیاجس میں سندھ کے بلدیاتی ملازمین کی تنخواہیں ٹریژری سے ادائیگی کی جائے ‘کنٹریکٹ ‘ ڈیلی وینجز ملازمین کو مستقل کرنے‘ تمام ایڈہاک بنیادی تنخواہوں میں ضم کرکے اسکیل ریوائس کیے جائیں ‘ تمام صوبائی اداروں کے ملازمین کی تنخواہوں میں100اضافہ کیاجائے‘ فوتی کوٹہ پر بھرتی کا اختیار اسی ادارے کو دیے جانے سمیت دیگر مطالبات پیش کیے گئے۔ الائنس کے اجلاس میں پاکستان لوکل گورنمنٹ ورکز فیڈریشن کے مرکزی صدر ملک نوید اعوان ‘ جنرل سیکرٹری نصیر الدین ہمایوں‘این ایل ایف کے صوبائی جنرل سیکرٹری شکیل احمد شیخ‘ ایپکا سندھ کے جنرل سیکرٹری اشرف بوزئی‘ سندھ پیر امیڈیکل اسٹاف کے مرکزی عبدالکریم میمن‘ بلدیہ اسٹاف یونین کے غلام محمد قریشی‘ اکرم راجپوت‘ ایچ ڈی اے ایمپلائز یونین کے اعجاز حسین ودیگر نے شرکت کی۔