حیدرآباد :میونسپل کارپوریشن میں ملازمین کی ترقیاں کا لعدم

227

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)سیکرٹری بلدیات سندھ نے سابق میونسپل کمشنر شفیق احمد شاہ کے تمام اقدامات اورفیصلوں کا جائزہ لینے کےلیے ایڈمنسٹریٹر میونسپل کارپوریشن کو احکامات جاری کردےے،حالیہ ڈی پی سی کمیٹی کے ملازمین کی غیرقانونی ترقیوں کو کے فیصلے کا کالعدم کرنے کی ہدایت جاری کردیں ۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روزڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ بورڈ سندھ نوروز خان عباسی نے پیشہ وارانہ فرائض کی انجام دہی میں ناکامی،ناقص کارکردگی اورعدم اعتماد پر میونسپل کمشنر حیدرآباد شفیق احمد شاہ کے تبادلے کا پروانہ جاری کرتے ہوئے محمد علی شیخ کو قائم مقام میونسپل کارپوریشن حیدرآباد کا کمشنر تعینات کیا ،میونسپل کمشنرکے اختیارات کے غیرقانونی استعمال اورتعلقہ لطیف آبادکے مرکزی دفترکو اپنی رہائش گاہ میں تبدیل کیا تھاحیدرآباد میونسپل کارپوریشن میں سندھ کی حکمراں جماعت کے رکن صوبائی اسمبلی کی سفارش پر تعینات کیے جانے والے میونسپل کمشنر کو عہدے سے ہٹانے کےلیے جاری کیے گئے حکم نامے میں ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ بورڈسندھ نے واضح کیاہے کہ پیشہ وارانہ فرائض میں ناکامی ،ناقص کارکردگی اورعدم اعتماد پرشفیق احمد شاہ فوری عہدہ چھوڑ کر سندھ لوکل گورنمنٹ بورڈ میں رپورٹ کریں، رکن صوبائی اسمبلی کے کماﺅپوت شفیق احمد شاہ نے میونسپل کارپوریشن میں تعیناتی کے ساتھ ہی اختیارات کا غیرقانونی استعمال کرتے ہوئے تعلقہ لطیف آباد کے مرکزی دفتر کو اپنی رہائش گاہ میں تبدیل کرکے قومی خزانے سے اس کی تزائنآرائش پر لاکھوں روپے خرچ کیے جبکہ بلدیہ میں کام کرنے والے بعض ٹھیکیداروں نے بھی بھاری اخراجات سے بنگلے میں کام کرائے تھے ،جبکہ تعلقہ کے مرکزی دفتر کو ختم کرنے پر بلدیہ سی بی یونین سمیت تمام عوامی نمائندگی کا دعویٰ کرنے والی تمام سیاسی جماعتوں نے خاموشی اختیارکررکھی ۔ذرائع کے مطابق شفیق احمد شاہ نے پی ڈی ایم کے حیدرآباد میں حالیہ ہونے والے جلسے کےلیے بھی بھاری رقم رکن صوبائی اسمبلی کو پیش کی تھی مذکورہ رقم کیڈرتبدیل،آﺅٹ آٹرن پروموشن ،ڈیپوٹیشن پر تعینات بلدیہ میں تعینات ملازمین سے جمع کی گئی تھی جبکہ بھاری رقم ڈی پی سی کمیٹی کی آڑ میں بھی ملازمین سے جمع کیے جانے کی اطلاعات ہیں ۔ معلوم ہواکہ ریجنل ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ حیدرآباد عبیداللہ صدیقی کے کیڈرتبدیل ملازمین کی غیرقانونی ترقیوں کی کوشش پر سخت نوٹس کے بعد سیکرٹری بلدیات نے شفیق احمدشاہ کے کیے گئے تمام اقدامات کا جائزہ لینے اورانہیں کالعدم قراردینے کےلیے ایڈمنسٹریٹر صفدرعلی بھگیوکو احکامات جاری کیے ہیں۔واضح رہے کہ میونسپل کارپوریشن حیدرآباد میں عدالت عظمی سپریم کورٹ آف پاکستان کے آﺅٹ آف ٹرن پروموشن ،ڈیپوٹیشن ،کیڈرتبدیلی ،اپ گریڈیشن ،انڈیکشن ختم کرنے کے احکامات کے برخلاف معمولی گریڈ کے ملازمین گریڈ 17اور 18میں اہم عہدوں پر تعینات ہیں۔