میہڑ، سندھ ایجوکیشن فائونڈیشن کی جانب سے شجر کاری مہم

176

میہڑ (نمائندہ جسارت) میہڑ کے قریب شجر کاری مہم میں سندھ ایجوکیشن فاؤنڈیشن سے وابستہ آفیسر سول سوسائٹی سے وابستہ لوگوں نے شرکت کی، 100 سے زائد پودے لگائے گئے۔ میہڑ کے کچے کے علاقے چھٹو میروانی میں سندھ ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے تعاون سے چلنے والے محمدی ماڈل اسکول کے اساتذہ طلبہ علاقہ مکینوں کی جانب سے شجر کاری مہم چلائی گئی، مہم کے دوران اسکول اور قریبی علاقوں میں سیکڑوں پودے لگائے گئے، شجر کاری مہم میں سندھ ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے ریجنل ڈائریکٹر محبوب علی مگسی، سابقہ ٹی ای او میہڑ علی عباس چنا، قادر بخش چانڈیو، سابقہ ٹی ای او تعلیم کے این شاہ سیف، پروگرام آفیسر عبدالمجید جونیجو، سماجی رہنما سمیرا شاہ، گلزار ساہڑ، ڈاکٹر دیدار علی عباسی، عمران علی اور دیگر نے شرکت کی۔ اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سندھ ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے ڈائریکٹر محبوب علی مگسی نے کہا کہ ماحول کو بہتر بنانے کے لیے شجر کاری مہم ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے اسکول جہاں بھی ہیں، وہاں شجر کاری مہم چلائی جائے، تقریب کو سابقہ ٹی ای او علی عباس چنا، اسکول مالک اسحاق چانڈیو، گلزار ساہڑ اور دیگر نے خطاب کیا۔