ٹرالر کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار جاں بحق

155

لاڑکانہ(نمائندہ جسارت) لاڑکانہ شہر کے قریب تھانہ بقاپور کی حدود اوٹھا چوک پر تیز رفتار ٹرالر اور موٹرسائیکل میں ٹکر کے نتیجے میں تحصیل وارہ کے گاؤں شفیع محمد کا رہائشی 50 سالہ ضعیف شخص عطا محمد چھٹو اور ان کے چچا زاد بھائی بہادر چھٹو شدید زخمی ہوئے، اطلاع پر حد کے تھانہ کی پولیس نے پہنچ کر ٹرالر تحویل میں لیکر ڈرائیور کو گرفتار لیا۔ زخمیوں کو تشویش ناک حالت میں چانڈکا اسپتال کے شعبہ حادثات منتقل کیا جہاں دوران علاج عطا محمد چھٹو جاں بحق ہوگئے جبکہ زخمی کو طبی امداد دی گئی۔