ٹنڈوجام ،گیس لوشیڈنگ سے شہری و تاجر برادری پریشان

125

ٹنڈوجام(نمائندہ جسارت) سوئی سدرن گیس کمپنی نے ٹنڈوجام میں گیس کی لوڈ شیڈنگ شروع کر دی اور رات دس بجے سے لے کر صبح ساڑھے 6 بجے تک بند کر دیا جاتا ہے جس کی وجہ سے عوام شدید مشکلات کا شکار ہیں۔ انہوں نے کہا اگر ہمیں رات کو کھانے پکانے کی ضرورت پڑ تی ہے تو گیس نہ ہونے کی وجہ سے ہمیںشدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا اور کھانا ہوٹل سے مگوانا پڑتا ہے۔ شہریوں کا کہنا تھا کہ ہم پہلے ہی بجلی کی لوڈشیڈنگ کا عذاب بھگت رہے تھے کہ اب گیس کی لوڈشیڈنگ شروع کرکے عوام کی زندگی کومزید اجیرن بنادیا گیا ہے۔ عوام نے مطالبہ کیا کہ گیس لوڈ شیڈنگ ختم کی جائے ۔