میرپورخاص،موسم گرما کی آمد ،واپڈا نے اپنا رنگ دکھانا شروع کردی

120

میرپورخاص(نمائندہ جسارت)موسم گرما کی شروعات ہوتے ہی واپڈا نے اپنا رنگ دکھانا شروع کردیا ہے۔ گزشتہ روز شہر بھر کے بیشتر فیڈروں پر بجلی کی سپلائی صبح سے ہی معطل رہی جسکی وجہ سے نظام زندگی مفلوج ہوکر رہ گیا بجلی کی بندش کے باعث متبادل بجلی فراہم کرنے والے آلات بھی جواب دے گئے اس کے علاوہ تجارتی، تعلیمی اور تعمیراتی سرگرمیاں بھی متاثر ہوئیں طویل غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کی باعث اسپتالوں میں کئی آپریشن ملتوی کردیئے گئے جبکہ ورکشاپوں میں بجل نہ ہونے سے کاروبار زندگی بھی ٹھپ ہو کر رہ گیا۔عوامی حلقوں نے وزیر اعظم اور وفاقی وزیر سے بلاجواز اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔