عمرکوٹ، پی پی کے پیر امیر علی شاہ جیلانی 1 لاکھ 2 ہزار 2 سو 32 ووٹ لے کر کامیاب

115

عمرکوٹ (نمائندہ جسارت) این اے 221 ضمنی الیکشن تھرپارکر غیر حتمی نتائج کے مطابق پولنگ اسٹیشن کی تعداد 318 کے اعداد و شمار کے مطابق پیپلز پارٹی کے پیر امیر علی شاہ جیلانی 1 لاکھ 2 ہزار 2 سو 32 ووٹ لے کر جیت گئے۔ پی ٹی آئی کے امیدوار نظام الدین راہموں 52522 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔ تحریک لبیک پاکستان کے گل حسن 1707 ووٹ لے کر تیسرے نمبر پر رہے۔ اس طرح پیپلز پارٹی کے پیر امیر علی شاہ جیلانی نے پی ٹی آئی کے نظام الدین راہموں کو 49710 ووٹوں کے بھاری مارجن سے شکست دے دی۔ این اے 221 پر کل رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد دو لاکھ 81 ہزار 9 سو ہے۔ 1 لاکھ 60 ہزار 4 سو 59 ووٹرز نے اپنے ووٹ کا حق استعمال کیا، 5 ہزار 5 سو 37 ووٹ خارج کیے گئے، ڈالے گئے ووٹوں کا تناسب 58.88 فیصد رہا۔