جیکب آباد ،مرغی کے گوشت کے نرخ میں ہوشربا اضافہ

325

جیکب آ باد(نمائندہ جسارت)جیکب آباد میں مرغی کا گوشت مہنگا تاریخ کی بلند ترین سطح پر ریٹ ،380روپے کلو فروخت ہونے لگا ۔ اس سلسلے میں دکاندار راجا ریاض نے بتایا کہ مرغی کے گوشت کا ریٹ اس سے پہلے زیادہ سے زیادہ 300روپے کلو تک گیا ہے لیکن اس بار 380اور چارسو روپے کلو تک گیا ہے جو کہ سب سے زیادہ ہے ۔