شہداد پور، زبردستی ماہانہ فیس وصول کرنے کیخلاف طلبہ کا احتجاج

213

شہداد پور (نمائندہ جسارت) گورنمنٹ اسلامیہ کالج شہدادپور میں اساتذہ کی جانب سے طالب علموں سے زبردستی ماہانہ فیس وصول کرنے کیخلاف طالب علموں کے والدین کی جانب سے سخت احتجاج کرتے ہوئے سندھ حکومت سے مطالبہ کیا کہ جب حکومت نے الدعوۃ اسلامیہ کالج کو تحلیل کرکے کالعدم کردیا اور اس کا نام بھی تبدیل کردیا اب گورنمنٹ اسلامیہ کالج کا نام رکھ کر اپنے ماتحت کرنے کے باوجود اسلامیہ کالج کے اساتذہ کی جانب سے طالب علموں کو اور ان کے والدین کو سخت پریشان کیا جارہا ہے۔ متاثرہ طالب علموں کے والدین نے وفاقی حکومت، سندھ حکومت اور ڈی سی سانگھڑ سے مطالبہ کیا ہے کہ اسلامیہ کالج کے اساتذہ کو پابند کیا جائے تاکہ فیس کی مد کے بہانے طالب علموں اور والدین کو پریشان نہ کیا جائے۔ دوسری جانب محکمہ تعلیم کے ایک افسر سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے بتایا کہ تحریری درخواست دی جائے ہم ایکشن لیں گے۔