دادو ،سیپکو کے تحت کھلی کچہری کا انعقاد ،شہریوں نے شکایتوں کے انبار لگادیے

235

دادو(نمائندہ جسارت) دادو میں سی ای او سیپکو سکھر کی ہدایات پر ایس ای سرکل دادو محمد فاروق افغان کی جانب سے کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا جس میں شہریوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ شہریوں نے ایس ای او کے سامنے ڈیڈکشن بلز سمیت دیگر شکایات کے انبار لگادیے۔ اس موقع پر ایس ای او محمد فاروق نے میڈیا کو بتایا کے سی ای او سیپکو سکھر کی ہدایات پر کھلی کچہری کا انعقاد کیا ہے عوام کے مسائل سنیں ہیں شہریوں کے ڈیڈکشن کی شکایات سمیت دیگر شکایات کا ازالہ کیا جائے گا،ہماری یہی کوشش ہے کہ صارفین کے مسائل دور کریں اور ان کو سہولیات فراہم کرنا ہے۔ اس موقع پر سیپکو انجینئر دادو طائف میمن، ایس ڈی او شاہد شاہ اور جمانی علی نواز سمیت دیگر سیپکو کے عملدار موجود تھے۔