میرپورخاص،الخدمت فائونڈیشن کے تحت مفت طبی کیمپ کا قیام

388

میرپورخاص(نمائندہ جسارت)جماعت اسلامی کے فلاحی ادارے الخدمت فائونڈیشن کے تحت الخدمت ڈائیگنوسٹگ لیبارٹری نیو ٹائون میں پیدائشی ہونٹ اور تالو کٹے بچوں کیلیے مفت طبی کیمپ لگایا گیا ۔کیمپ میں دور دراز کے گائوں و دیہات سے آئے ہو ئے ستر متاثرہ بچوں کا طبی معائنہ کیا گیا اور ان میں سے فوری آپریشن کے لائق متاثرہ بچوں کو آپریش سرجری کیلیے الخدمت اسپتال مٹھی روانہ کیا گیا۔ اس موقع پر افتتاحی تقریب سے امیر جماعت اسلامی میرپورخاص حاجی نور الہی مغل نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ الخدمت فائونڈیشن کی بلاامتیاز رنگ ونسل انسانیت کی خدمت پر مبنی سرگرمیاں قابل ستائش اور قابل تقلید ہیں، معاشرے کے محروم طبقات کیلیے مختلف شعبہ جات میں ریلیف کاموں کی کوششیں الخدمت فائونڈیشن کا کارنامہ ہے ہم مبارکباد پیش کرتے ہیں اسمائل ہوم اور الخدمت فائونڈیشن کو کہ جنکے اشتراک کے باعث آج اس کامیاب مفت طبی کا انعقاد ممکن ہوا۔ اس موقع پر ماہر ڈاکٹر سا جد علی ڈار نے کہا کہ الخدمت کے تعاون سے آج یہ چوتھا کیمپ ہے، پیدائشی کٹے ہونٹ اور تالو سے متاثرہ بچے مکمل علاج کی صورت میں اس پیدائشی نقص سے نجات حاصل کر لیتے ہیں اور اب تک سیکڑوں مریض بچے صحت یاب ہو کر خوشگوار زندگی گزار رہے ہیں لاکھوں روپے اخراجات والا علاج ہم الخدمت کے اشتراک سے متاثرہ بچوں کو مکمل مفت فراہم کرتے ہیں۔ اس موقع پر ڈاکٹر دانش انڑ، پریس سیکرٹری عبد الرشید شیخ سمیت الخدمت کے رضا کار، متاثرہ بچوں کے والدین اور شہری موجود تھے۔