شکارپور،بے امنی تھم نہ سکی، مزید دو افراد کو اغوا کرلیا گیا

157

شکارپور(نمائندہ جسارت) بے امنی پر قابو پایا نہ جا سکا ،مزید دو افراد اغوا، پولیس اور ڈاکوئوں کے درمیان آنکھ مچولی جاری، مغویوں کی بازیابی اور اغواکا سلسلہ جاری۔ تفصیلات کے مطابق پیر اور منگل کی شب کار میں سکھر سے رستم جاتے ہوئے رستم کے درمیان صادق کی وانڈ کے مقام پر مسلح ڈاکوئوں نے پانچ افراد کو اغوا کرلیا ، جبکہ کچھ فاصلے پر تین افراد کو چھوڑ دیا اور دو افراد محمد علی کے نوجوان بیٹے اسد اللہ آرائیں ان کے دوست شاہد قریشی کو اغوا کرکے لے گئے ۔ محمد علی آرائیں نے بتایاکہ دوسری گاڑی میں ہم بھی سکھر سے فیملی کے ساتھ آرہے تھے مگر یہ واقعہ دور سے دیکھنے کے بعد گاڑی کو واپس موڑ لیا اور بچ گئے۔اطلاع ملنے کے بعد پولیس مقامی لوگ کے ہمراہ ڈاکوئوں کا تعاقب کررہی ہے ، مگر ابھی تک پتا نہیں چل سکا۔ دوسری جانب ایس ایس پی شکارپور کامران نواز پنجھوتا نے رابطہ کرنے پر کہا کہ ناکہ بندی کرکے مغوی کی تلاش شروع کردی گئی ہے ۔پولیس کی بھاری نفری کے ساتھ کچے کی طرف روانہ ہوگئے ہیں،ان شاء اللہ جلد مغویوں کو با حفاظت بازیاب کرواکر اہل خانہ کے حوالے کردیں گے۔