ٹرمپ کی ٹیکس ریکارڈ خفیہ رکھنے کی درخواست مسترد

145

واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکی سپریم کورٹ نے سابق صدرڈونلڈ ٹرمپ کی ٹیکس ادائیگیوں کا ریکارڈ جاری کرنے کی اجازت دیدی۔ خبر رساں اداروں کے مطابق سابق صدر کے وکلا کی جانب سے ٹرمپ کی ٹیکس ادائیگیوں کو خفیہ رکھنے کی درخواست کی گئی تھی، جسے امریکی سپریم کورٹ نے مستردکردیا۔ فیصلے کے بعد استغاثہ کے وکلا کو ٹرمپ کے مبینہ ٹیکس فراڈ کے لیے مطلوب دستاویزات تک رسائی حاصل ہوگئی ہے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل ڈونلڈ ٹرمپ اپنے خلاف مبینہ مالی فراڈ کی تحقیقات کو پر سخت الفاظ میں تنقید کر چکے ہیں۔