صہیونی فوج کے پہرے میں شرپسند یہود کا قبلہ اول پر دھاوا

238

مقبوضہ بیت المقدس (انٹرنیشنل ڈیسکً) یہودی آباد کاروں کی جانب سے پولیس اور فوج کی فول پروف سیکورٹی میں قبلہ اول پر دھاووں کا سلسلہ جاری ہے۔ کئی یہود شرپسند تلمودی تعلیمات کے مطابق مذہبی رسومات کی ادائی کی آڑ میں مسجد اقصیٰ میں داخل ہوئے اور مقدس مقام کی بے حرمتی کی۔ فلسطینی ذرائع کے مطابق پیر کے روز مسجد اقصیٰ کے پہرے داروں نے یہودیوں کو قبلہ اول میں داخل ہونے سے روکنے کی کوشش کی تو صہیونی فوج اور پولیس اہلکاروں نے ان پر تشدد اور شرپسندوں کو تحفظ فراہم کیا۔