نائیجیریا: نسلی گروہوں میں پھر تصادم‘ درجنوں افراد ہلاک و زخمی

100

ابوجا (انٹرنیشنل ڈیسک) نائیجیریا کے صوبہ ایبونی میں دو نسلی گروہوں کے درمیان ہونے والے خوفناک تصادم کے نتیجے میں 25 افراد ہلاک ہو گئے۔ خبر رساں اداروں کے مطابق صوبائی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ یہ جھڑپیں اوہا کووو نامی علاقے میں ایفیم اور ایزا نامی نسلی گروہوں کے درمیان ہوئی، جس میں 25 افراد ہلاک اور کئی دیگر زخمی ہو گئے۔ علاوہ ازیں اس جھڑپ میں 125 مکانات اور پٹرول اسٹیشنوں کو بھی گ لگا دی گئی جبکہ علاقے کے بیشتر مکین اپنا گھر بار چھوڑ گئے ہیں۔