خلیج سربراہ کانفرنس کے اعلامیے پر عمل کے لیے قطر امارات وفود کی ملاقات

147

کویت سٹی (انٹرنیشنل ڈیسک) امارات اور قطر کے وفود نے سعودی عرب کے شہر العلا میں ہونے والی خلیج سربراہ کانفرنس کے اعلامیے پر عمل یقینی بنانے کے لیے کویت میں ایک اہم ملاقات کی ہے، جس میں مشترکہ حکمت عملی اختیار کرنے، خطے کے تحفظ اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر پیش رفت میں سعودی عرب کے کردار کو سراہا گیا۔