مودی سرکار گِدھوں کی حفاظت پر2 ارب روپے خرچ کرے گی

239

نئی دہلی (انٹرنیشنل ڈیسک) بھارت میں حکومت کی متنازع زرعی پالیسی کے خلاف کسانوں کا ملک گیر احتجاج جاری ہے، جس میں کئی افراد اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں جب کہ بی جے پی کی کسان دشمن پالیسیوں کے باعث کاشت کار خودکشی پر مجبور ہو چکے ہیں۔ سرحدی حالات سے دلبرداشتہ بھارتی فوجیوں میں بھی خودکشی کے واقعات سامنے آنا معمول بن چکا ہے، ملک میں خواتین کی عصمت دری کے واقعات بڑھتے جا رہے ہیں، اقلیتوں خصوصاً مسلمانوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے جب کہ مودی سرکار کی ترجیحات نے ایک بار پھر پہلے سے پریشان حال لوگوں کے زخموں پر نمک چھڑک دیا ہے۔ خبر رساں اداروں کے مطابق بھارتی حکومت نے گِدھوں کے تحفظ کے لیے 2 رب 7 کروڑ روپے کی لاگت سے 5سالہ منصوبہ تیار کیا ہے، تاکہ گِدھوں کو معدوم ہونے سے بچایا جا سکے۔