حرم مکی میں فوری طبی امداد کے لیے ہنگامی مرکز کا قیام

9

ریاض (انٹرنیشنل ڈیسک) سعودی حکومت نے زائرین، معتمرین اور نمازیوں کو فوری طبی امداد فراہم کرنے کے لیے حرم مکی میں ہنگامی مرکز قائم کیا ہے، جس سے حرم مکی میں موجود تمام زائرین کو 24 گھنٹے طبی سہولیات میسر ہوں گی جہاں زائرین اور نمازیوں کے لیے جدید ترین طبی آلات مہیا کیے جائیں گے۔ حکام کے مطابق ایمرجنسی سینٹر میں بیت اللہ میں آنے والے اللہ کے مہمانوں کے لیے ہر وقت تربیت یافتہ طبی عملہ تعینات رہے گا۔