ناسا نے مریخ کی سطح پر اترنے کی آواز اور تصاویر جاری کردیں

137

واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکی خلائی تحقیقی ادارے ناسا نے اپنے پرزیویرنس نامی روور کے مریخ کی سطح پر کامیابی سے اترنے کے بعد زمینی اسٹیشن کو بھیجی گئی اولین آواز اور وڈیو جاری کی ہے۔ بھیجی گئی وڈیوز کو زمینی اسٹیشن پر موصول ہونے میں کئی دن لگے۔ 3 منٹ اور 25 سیکنڈ کی وڈیو میں پرزیورنس روور کے مریخ پر اترنے کے عمل کے آخری حصے کو دکھایا گیا ہے۔ مریخ کی فضا میں سطح سے کئی کلومیٹر اور پیراشوٹ کے کھلنے سے لے کر اس گاڑی کے اڑتی دھول کے درمیان مریخ کی سطح کو چھونے تک کا عمل وڈیو میں موجود ہے۔