کورونا پر سستی کا مظاہرہ کیا گیا تو تلافی ممکن نہیں ہوگی‘ اِردوان

325
ترک صدر اِردوان تقریب سے خطاب کررہے ہیں

انقرہ (انٹرنیشنل ڈیسک) ترک صدر رجب طیب اِردوان نے کہا ہے کہ ترکی دنیا میں کورونا کے خلاف کامیاب ترین ویکسین مہم چلانے والا ملک ہے۔ ایک تقریب سے خطاب میں انہوں نے مزید کہا کہ کووڈ 19 وجہ سے آن لائن تدریس کی ضرورت شدت سے محسوس کی جا رہی ہے۔ ہم عالمی وبا کے خلاف اقدامات جاری رکھیں گے، تاہم اگر سستی کا مظاہرہ کیا گیا تو نقصان کی تلافی ممکن نہیں ہوگی۔