امریکا: برفانی طوفان جاری لاکھوں افراد پانی کی سہولت سے محروم

129

نیویارک ؍ آسٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکی کے شمال مشرقی علاقوں میں گزشتہ ہفتے آنے والا شدید طوفان اور برف باری کا سلسلہ جاری ہے۔ سڑکوں پر برف جمنے کے باعث شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ اس دوران بھاری مشینری کے استعمال سے راستوں پر جمع برف ہٹانے کا کام جاری ہے۔ اُدھر ریاست ٹیکساس میں تا حال 90 لاکھ افراد کو پانی کی قلت کا سامنا ہے۔ سرکاری اعلان کے مطابق موسمی حالات کے معمول پر آنے کے باوجود ریاستی آبادی کا ایک تہائی تا حال پانی کی سہولت سے محروم ہے۔