انڈونیشیا میں موسلادھار بارش اور سیلاب‘ شہریوں کی نقل مکانی

400
جکارتا: شدید بارش کے باعث آنے والے سیلاب نے وسیع علاقہ تباہ کردیا ہے‘ شہری نقل مکانی کررہے ہیں

جکارتا (انٹرنیشنل ڈیسک) انڈونیشیا کے دارالحکومت جکارتا میں سیلاب کے باعث ڈیڑھ ہزار شہری نقل مکانی کرنے پر مجبور ہو گئے۔ قدرتی آفات سے متعلق سرکاری ادارے کے صدر سبودو کرنی آنتو نے بتایا کہ 24گھنٹے تک مسلسل بارش کے بعد جنوبی اور مشرقی علاقوں میں سیلاب آگیا۔ جس سے سیکڑوں افراد متاثر ہوئے، جنہیں امداد فراہم کرنے کا عمل جاری ہے۔ اُدھر محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ جکارتا، بوگور، بیقاسی، تانگے رانگ اور دیپوک شہروں میں بارش کا سلسلہ جاری رہے گا۔