عوام کا پیسہ ذاتی جنگ میں جھونکنے والوں کا احتساب باقی ہے، مریم نواز

60

لاہور (نمائندہ جسارت) مسلم لیگ(ن) کی مرکزی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ عوام کا پیسا اپنی ذاتی انا کی جنگ میں جھونکنے والوں کا احتساب باقی ہے، جو چھپ چھپ کر براڈشیٹ والوں سے ملتے تھے اور اپنا حصہ مانگتے تھے، اب سب حقائق عوام کے سامنے آئیں گے۔ مریم نواز نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ نواز شریف کے دشمنوں کو پھر ذلت آمیز شکست ہوئی، براڈ شیٹ کو لندن فلیٹس کے بارے میں سوال اٹھانے اور پھر عدالت سے بھاگ جانے پر نواز شریف کے وکلا کو 45 لاکھ روپے ادا کرنے پڑے، جھوٹ اور فریب کے کھیل میں اسی طرح لینے کے دینے پڑ جاتے ہیں۔ عمران خان اور ان کے حواریوں کو بھی جرمانے ادا کرنے ہوں گے جو خزانے سے نہیں ذاتی جیبوں سے نکلوائے جائیں گے۔