حیدرآباد: چائلڈ پروٹیکشن یونٹ نے گمشدہ بچہ والدکے حوالے کردیا

217

حیدرآباد ( اسٹاف رپورٹر)چائلڈ پروٹیکشن یونٹ نے گمشدہ بچہ والد کے حوالے کردیا ،فورٹ پولیس نے آتش بازی کرنے پر دلہے کے رشتے دار کوگرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ اے سیکشن کی حدود سے ملنے والا8 سالہ بچے بلال کوچائلڈ پروٹیکشن یونٹ کے حوالے کردیاگیا۔ چائلڈ پروٹیکشن ٹیم نے بچے کے والدین کی تلاش کیلےے مختلف ذرائع سے کوشش کی ، جس کی وجہ سے بچے کے والدین کا پتا لگا ، چائلڈ پروٹیکشن ٹیم نے والد عمران کی تصدیق کے بعدبچے کو ان کے حوالے کردیا ۔فورٹ پولیس نے مکینوںکی شکایت پرکارروائی کرتے ہوئے مقامی ہال میں شادی کی تقریب کے دوران دولہا کے رشتے دار شام لال کو آتش بازی کرتے رنگے ہاتھوں گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا ۔