وزیراعظم سینیٹ الیکشن کے نتائج پراسمبلیاں نہیں توڑیں گے،عارف علوی

42

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک ) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ وزیراعظم سینیٹ الیکشن کے نتائج پراسمبلیاں نہیں توڑیں گے، سینیٹ الیکشن کے نتائج پر قومی اسمبلی تحلیل نہیں ہونی چاہیے ،سینیٹ کا نتیجہ کچھ بھی ہو، وزیراعظم کو اعتماد کا ووٹ لینے کا نہیں کہوں گا، وزیراعظم نے کہا تو نیشنل ڈائیلاگ ہوگا۔ انہوں نے نجی ٹی وی سے خصوصی گفتگو میں کہا کہ لوگ ججز کے ریمارکس کودیکھ کر رائے قائم کی جاتی ہے، مگر ایسا ہوتا نہیں ہے، ججز ریمارکس بات اگلوانے کےلیے بھی دیتے ہیں، امید ہے عدالت اوپن بیلٹ سے متعلق آئین و قانون کے مطابق درست فیصلہ دے گی۔اگر حکومت اس معاملے پر کلیئر ہوتی تو سپریم کورٹ سے تشریح نہ مانگتی۔ انہوں نے کہا کہ فرض کرو خفیہ بیلٹ ہے تو پارٹی سے ہٹ کر بھی ووٹ دیں گے، اگر اوپن بیلٹ ہے تو پارٹی کے مطابق ووٹ دیں گے، سینیٹ کا نتیجہ کچھ بھی ہو، وزیراعظم کو اعتماد کا ووٹ لینے کا نہیں کہوں گا،میرا خیال ہے کہ سینیٹ میں حفیظ شیخ کے نمبر کم نہیں ہوں گے، لیکن یہ وزیراعظم کا فیصلہ ہوگا۔عمران خان سے بات اور مشاورت ہوتی رہتی ہے، لیکن وہ میرے لیڈر ہیں۔