حکومت خود الیکشن چوری کرنے میں ملوث ہے، شاہد خاقان عباسی

363

اسلام آباد ( آن لائن )سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ ن کے رہنما شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ حکومت خود الیکشن چوری کرنے میں ملوث ہے، حکمرانوں سے پارلیمانی ارکان سمیت ہر کوئی تنگ ہے، آج پارلیمان مفلوج ہوچکی ہے۔ اسلام آباد مےں مےڈےا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزےراعظم کا کہنا تھا کہ کہ این اے 75 ڈسکہ میں پولیس نے ووٹروں کو ہراساں کیا ،الیکشن عملہ غائب ہوا اور پولنگ پر اثرانداز ہونے کی کوشش بھی کی گئی۔ لیگی رہنما نے کہا کہ وزیراعظم کہہ رہے ہیں حلقے میں ری پولنگ ہو، حکومت خود الیکشن چوری کرنے میں ملوث ہےِ، ڈسکہ میں ری پولنگ کی بات نہیں، حکومت دھونس جما رہی ہے، حکمرانوں سے پارلیمانی ارکان سمیت ہر کوئی تنگ ہے۔ این اے 75 ڈسکہ ضمنی الیکشن میں ڈاکا ڈالا گیا، الیکشن کمیشن خود کہہ رہا ہے حلقے میں دھاندلی ہوئی، حکومتی سازش بے نقاب ہوئی، اب یہ لوگ منہ چھپاتے پھر رہے ہیں، الیکشن کمیشن میں سماعت کیمروں کے سامنے ہونی چاہیے۔