کپتان نے نوکریاں اور گھر دینے کے بجائے چھین لیے،لطیف کھوسہ

200

حیدرآباد ( اسٹاف رپورٹر) پی ٹی آئی حکومت نے ایک کروڑ نوکریاںاور 50لاکھ گھر دینے کے دعوے کےے تھے اس کے برعکس یہاں ایک کروڑ لوگوںکو بیروزگار اور 50لاکھ گھروںکو مسمار کردیا گیاجبکہ انتخابی جلسوںمیں کشکول توڑ نے کے بھی دعوے کےے گئے تھے لیکن دعوﺅںکے برعکس اقدامات سب سے سامنے ہیں۔ یہ بات پےپلزپارٹی کے مرکزی رہنما اور سابق گورنر پنجاب سردار لطیف کھوسہ نے حیدرآباد بار کونسل میں پیپلزلائر فورم سندھ کے زیر اہتمام منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ تقریب میں پیپلزلائر فورم سندھ کے صدر اللہ بچایو سومرو،ایڈووکیٹ یوسف لغاری سمیت بڑی تعداد میں سینئر وکلااور دیگر بھی موجود تھے۔لطیف کھوسہ نے کہا کہ اسلام آباد میں رات کے 3 بجے سینکڑوں کی تعداد میں وکلاکے چیمبر زگرادیے گئے جہاں ان کے قیمتی کاغذات اور زندگی بھر کی جمع پونجی پڑی تھی جس کی شدید الفاظ میں مذمت کرتا ہوں اور جب ان وکلا نے چیف جسٹس کے سامنے احتجاج کیا توالٹا ان پر ہی مقدمات بنائے گئے ،انہیں توہین عدالت کے نوٹس بھیجے گئے ، ہتھکڑیاں لگاکر پیش کیاگیااور ضمانتوں کی درخواستیں بھی خارج کردی گئی جو ایک شرمناک عمل ہے ۔سابق گورنر نے کہا کہ وکلا کے خلاف لگائے گئے تمام کیسز ختم کیے جائیں اور جو چیمبر ز گرائے گئے ہیں انہیں بناکر دیاجائے اور جب تک چیمبرز نہیں بنائے جاتے اورانہیں متبادل جگہ فراہم کی جائے اوراس وقت تک عدالتی کارروائیوںکا بائیکاٹ کیا جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ حال ہی میں ڈسکہ میں جس قسم کے انتخابات ہوئے ہیں کیا آپ آئندہ انتخابات بھی اسی طرح سے کروائیں گے؟ عوام انتخابات کے ذریعے اپنے نمائندوں کو اقتدار میں لاتی ہے اگر ان سے حق چھینا گیا اور ووٹ کے تقدس کو پامال کیا گیا تو یہ آئین کی نفی ہوگی جسے عوام اور وکلابرادری برداشت نہیں کریںگے۔