حلیم عادل کے پروڈکشن آرڈر پر رولز کے مطابق کارروائی ہوگی،سراج درانی

107

کراچی (آن لائن )سپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی نے کہا ہے کہ حلیم عادل شیخ کے پروڈکشن آرڈر کی درخواست پر رولز کے مطابق کاروائی کریں گے، اسپیکر آغا سراج درانی نے سندھ اسمبلی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جوائنٹ اپوزیشن کی جانب سے ممبران آئے تھے،کہتے تھے اپوزیشن لیڈر کے پروڈکشن آڈر جاری کریں، اس حوالے سے درخواست سیکرٹری کو بھیج دی ہے۔درخواست پر رولز کے مطابق کارروائی ہوگی۔انہوں نے کہا کہ ہم نے تیس سال ایسی تکلیفوں کا سامنا کیا ہے ،یہی سی اے سینٹر تھا جہاں پر میں اور زدرای صاحب بند تھے ،میں نے وہاں سے الیکشن لڑا ہے،ہمیں مشکل کے ذریعے کولر میں پانی ڈالا جاتا باتھ روم بھی نہیں تھا۔ایک مہینہ ہم بند رہے۔جس کمرے میں رکھا گیا وہاں کوئی کھڑکی بھی نہیں تھی 50 بندے ہمارے اطراف موجود ہوتے تھے۔جیل میں اپوزیشن لیڈر پر تشدد سے متعلق معاملے پر آغا سراج درانی کا کہنا تھا کہ جب تک دستاویزی ثبوت سامنے نہیں آئے گا اس پر اسپیکر کارروائی نہیں کرسکتا۔ اسپیکر رولز کے مطابق کاروائی کرنے کا پابند ہے۔