وفاق آئی جی سندھ کی تبدیلی کیلیے متحرک، 3 نام وزیراعلیٰ کو بھجوائے گا

92

کراچی (نمائندہ جسارت) وفاق آئی جی سندھ مشتاق مہر کی تبدیلی کیلیے متحرک ہوگیا، نئے آئی جی سندھ کیلیے 3 ناموں کا پینل وزیراعلیٰ سندھ کو بھجوانے کا فیصلہ کر لیا گیا، مراد علی شاہ کی جانب سے کسی ایک نام پر اتفاق کے بعد وزیراعظم نئے آئی جی سندھ کے نام کی منظوری دیں گے۔ نئے آئی جی سندھ کیلیے پولیس سروس گریڈ 22 کے ڈی جی ایف آئی اے واجد ضیاءمضبوط امیدوار ہیں۔ آئی جی خیبر پختونخوا ثناءاللہ عباسی اور پولیس سروس گریڈ 21 کے معظم انصاری بھی آئی جی سندھ کی دوڑ میں شامل ہیں، معظم انصاری کمانڈنٹ فرنٹیئر کانسٹیبلری تعینات ہیں۔