سابق وزیراعلیٰ قائم علی شاہ کی عبوری ضمانت میں 6 اپریل تک توسیع

110

کراچی (آن لائن )سندہ ہائیکورٹ نے نیب انکوائری کیس میں سابق وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ کی عبوری ضمانت میں 6 اپریل تک توسیع کردی ہے، سندھ ہائیکورٹ میں قائم علی شاہ کیخلاف نیب انکوائری کیس میں عبوری ضمانت کی درخواست کی سماعت ہوئی، نیب پراسیکیوٹر نے عدالت کو بتایا کہ قائم علی شاہ کیخلاف کندھ کوٹ میں غیرقانونی الاٹمنٹ کی انکوائری جاری ہے ، جس پرعدالت نے آئندہ سماعت پر تفتیشی افسر کو پیش ہونے کا حکم دے دیا ہے کہ تفتیشی افسر خود پیش ہوکر انکوائری سے متعلق جواب دے، جبکہ قائم علی شاہ کی عبوری ضمانت میں 6 اپریل تک توسیع کردی گئی ہے۔