سندھ کابینہ، اساتذہ کے تبادلے پر عائد پابندی ختم کرنے کی منظوری

133

کراچی (آن لائن )سندھ کابینہ نے نئے تعلیمی سال سے اساتذہ کے تبادلے پر عائد پابندی ختم کرنے کی منظوری دے دی، وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کے زیر صدارت صوبائی کابینہ کا اہم اجلاس ہوا، اجلاس میں اسکول اساتذہ کی ٹرانسفر پالیسی پر تبادلہ کیا گیا ۔ کابینہ نے نئی تبادلہ / پوسٹنگ پالیسی کی منظوری دیدی ہے۔نئی تعلیمی سال سے اساتذہ کے تبادلے سے پابندی ختم کرنے کی منظوری دی گئی ہے، نئی تعلیمی سال کی پالیسی کے مطابق اساتذہ کی ٹرانسفر / پوسٹنگ طلبہ کے تناسب کی بنیادپر محکمہ تعلیم کریگا،خواتین اساتذہ کی پوسٹنگ ان کے گھر کے قریب کی درخواست کو ترجیح دی جائے گی، کسی اسکول سے استاد کی ریٹائرمنٹ کی صورت میں دوسرے اسکول سے ٹیچر کا تبادلہ کیا جائے گا،ٹرانسفر کیس ویڈ لاک پالیسی، بیوہ یا بیمار اساتذہ کے تبادلے درخواست کو بھی ترجیح دی جائے گی، اسکول ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ اساتذہ کے ٹرانسفر مارچ میں نوٹیفائی کرے گا،اساتذہ اپنے تبادلے کے لیے جنوری کے دوسرے ہفتے میں ای-اپلیکیشن فائل کرے گا، ای-اپلیکیشن کی جانچ پڑتال ہوگی اور تعلیمی سال شروع ہونے سے پہلے ٹرانسفر ہوجائے گا۔